حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمیٰ حافظ شیخ بشیر حسین نجفی نے "لڑکے لڑکیوں کی مخلوط تقریبات میں حجاب کے ساتھ شرکت!" کے بارے میں ایک استفتاء کا جواب دیا ہے،جسے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔
* لڑکے لڑکیوں کی مخلوط تقریبات میں حجاب کے ساتھ شرکت!
سوال: مغرب میں کافی دفعہ، کام پر، سکولوں وغیرہ میں لڑکے لڑکیوں کی مخلوط تقریبات ہوتی ہیں۔جن میں شرکت ضروری ہوتی ہے ۔ حجاب میں رہتے ہوئے ہم ان تقریبات میں شرکت کر سکتے ہیں؟
جواب: بسمہ سبحانہ؛ شرعی حجاب کی پابندی کے ساتھ شرکت میں کوئی حرج نہیں بشرطیکہ گناہ بھی سر زد نہ ہو ۔ واللہ العالم
آپ کا تبصرہ